لیہ: بدھ مت، مسلم کشیدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے قصبے لیہ میں پولیس نے بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد وہاں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ پولیس کے سربراہ راجندر کمار کا کہنا ہے کہ کرفیو لگانا اس لیے ضروری تھا کہ علاقے میں کئی مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی۔ پچھلے ہفتے کچھ ایسی اطلاعات بھی اس علاقے میں لیہ اور کارگل سے ملی تھیں کہ قران کے کئی صفحات سڑک پر پھنکے ہوئے ملے تھے۔ پولیس اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے لیکن مسلمانوں کا کہنا ہے کہ کچھ مقامی بدھ مت نوجوان اس کے ذمہ دار تھے۔ | اسی بارے میں دھار میں کرفیو اٹھا لیا گیا 03 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||