اڈوانی: صدارت سےمستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم وہ پارلیمنٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ بی جے پی نے سینئر رہنما راج ناتھ سنگھ کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے اور وہ دلی میں دو جنوری کو ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ ہفتے کی صبح ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اڈوانی نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفٰی وینکیا نائیڈو کو بھیجا تھا اور وہ منظور کر لیا گیا ہے۔ ایل کے اڈوانی نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنا استعفی پیش کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ’میں نے وعدے کے مطابق استعفٰی دے دیا ہے۔ بی جے پی صدر کی حیثیت سے میں راج ناتھ سنگھ کو میں پیش کرتا ہوں اور انہیں میں اس کی مبارک دیتا ہوں‘۔ ایل کے اڈوانی نے مزید کہا کہ آئندہ پیر کی صبح دلی کے دفتر میں رسمی طور پر راج ناتھ سنگھ کی تاج پوشی کی جائےگی۔ اس موقع پرانہوں نے راج ناتھ سنگھ کو پھولوں کا ہار پہنایا اور مٹھائی کھلائی۔ اڈوانی نے کہا کہ ’راج ناتھ سنگھ مقبول لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں پارٹی ترقی کرے گی‘۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ آئندہ الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے وزیرِاعظم کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ’یہ پارٹی پر منحصر ہے کہ وہ مجھے کیا ذمہ داری سونپتی ہے۔ جب میں پارٹی کا صدر اور اپوزیشن لیڈر نہیں تھا تب بھی پارٹی نے مجھے وزیراعظم کے عہدے کے لیے پروجیکٹ کیا تھا‘۔ لال کرشن ایڈونی پر پارٹی چھوڑنے کا دباؤ ان کے دورۂ پاکستان کے بعد سے بڑھ گیا تھا۔ اس دورے میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کو ’سیکولر‘ قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کے سبب آر ایس ایس اور وی ايچ پی نے ان پر پارٹی کے نظریے کی مخالفت کا الزام عائد کیا تھا۔ سابق وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی بی جے پی کے سب سے قدآور رہنما ہیں اور اب واجپئی کی سیاست سے کنارہ کشی اور اڈوانی کے پارٹی قیادت چھوڑنے سے جماعت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ بی جے پی میں آج بھی اندورونی اختلافات کی کمی نہیں ہے اور نئے صدر راج ناتھ سنگھ کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ پارٹی میں بڑھتےخلفشار پر قابو پائیں۔ | اسی بارے میں بھارت: بی جے پی کا کنونشن ختم30 December, 2005 | انڈیا واجپیئی سیاست سے ریٹائر ہو گئے29 December, 2005 | انڈیا بی جے پی جنرل سیکرٹری مستعفی27 December, 2005 | انڈیا ’ اڈوانی پر مقدمہ چلایا جائے‘ 06 July, 2005 | انڈیا اختلافات: آر ایس ایس کی تشویش 09 July, 2005 | انڈیا ایودھیا: اڈوانی پر فرد جرم عائد28 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||