واجپیئی سیاست سے ریٹائر ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان ميں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سينئر رہنما اور سابق وزيراعظم اٹل بہاری واجپئی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر واجپئی نے یہ اعلان ممـبئی میں پارٹی کے سلور جوبلی اجلاس کے تیسرے روز کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اب مستقبل میں انتخابات نہيں لڑيں گے لیکن پارٹی کے لیے کام کرتے رہيں گے۔ اسی بیان میں انہوں نے ہندوؤں کی مذہبی کتاب رامائن کے کرداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاج پوشی میں دخل اندازی نہيں کریں گے اور ساری ذمےداری اب رام اور لکشمن کی ہوگی۔ جس میں رام، لال کرشن اڈوانی اور لکشمن، پرمود مہاجن ہیں۔ فی الوقت بی جے پی میں پارٹی کے صدر کے حوالے سے زبردست نظریاتی بحران جاری ہے۔ | اسی بارے میں واجپئی کی دھمکی، بھارتی کا احتجاج29 November, 2005 | انڈیا واجپئی: کھورانہ کی برطرفی افسوسناک 08 September, 2005 | انڈیا واجپئی بی جے پی کے چیئرمین01 June, 2004 | انڈیا اب واجپئی کیا کریں گے؟13 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||