BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 September, 2005, 16:05 GMT 21:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واجپئی: کھورانہ کی برطرفی افسوسناک

واجپائی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے سینئر رہنما مدن لال کھورانہ کو پارٹی سے نکالے جانے کی مخالفت کی ہے۔

مسٹر کھورانہ نے پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی کی قیادت پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔

اٹل بہاری واجپائی نے پریس کو جاری کیے گئے ایک خط میں مسٹر کھورانہ کے اخراج کو بہت افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسٹر کھورانہ نے 40 برس تک پارٹی کی خد مت کی ہے اور ’ نکالے جائے سے پہلے انہیں اپنی بات کہنے کا ایک موقع دینا چاہیے تھا۔‘

مسٹر کھورانہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں مسٹر اڈوانی کے بیانات سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران مسٹر اڈوانی پر نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی قیادت کے تحت کام کرنا ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

ان کے اس بیان کے پیچھے آر ایس ایس کا ہاتھ بتایا گیا تھا۔جو خود پاکستان سے متعلق مسٹر اڈوانی کے بیانات سے برہم تھی۔

اپنے اخراج کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھورانہ نے ایک بار پھر مسٹر اڈوانی کو اپنی نکتہ چینیوں کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ " مسٹر اڈوانی غلط مشیروں میں گھرے ہوئے ہیں۔یہ لوگ انہیں صحیح صلاح نہیں دے رہے ہیں اور پارٹی کو زبردست نقصان پہنچا رہے ہیں۔"

مسٹر کھورانہ جیسے سینئر رہنما کے اخراج کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بی جے پی ایک زبردست نظریاتی بحران سے دو چار ہے۔

مسٹر اڈوانی پر مستعفی ہونے کے لیے آر ایس ایس اور وشواہندو پریشد جیسی تنظیموں کا زبردست دباؤ ہے۔

آئندہ ہفتے پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس ہو رہا ہے اور اس ميں بی جے پی کا یہی نظریاتی بحران سب سے اہم موضوع رہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد