BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 December, 2005, 04:28 GMT 09:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اگلی مرتبہ آؤں گی تو چھ ماہ رہوں گی‘
فریدہ خانم
فریدہ خانم کو بچپن میں گانے کا بالکل شوق نہیں تھا
پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ فریدہ خان نے، جو آجکل بھارت کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے بلکہ بہت بہتر ہوں گے۔

بی بی سی ہندی سروس کی روپا جھا کو ایک انٹروویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’یہاں آ کر مجھے تو دونوں ممالک میں کوئی دوری نظر نہیں آئی‘۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کچھ واقعات ایسے ہوتے تھے جن پر دونوں ممالک کے لوگ خاموش رہتے تھے۔ ’لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب ایسا ہو گا‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب اگلی مرتبہ ہندوستان آئیں گی تو چھ مہینے یہاں قیام کریں گی۔

اپنی بچن کی یادوں کو ٹٹولتے ہوئے انہیں نے بتایا کہ انہیں گانے وانے کا بالکل شوق نہیں تھا بلکہ وہ اچھی اچھی جگہوں پر گھومنا چاہتی تھیں، پڑھ لکھ کر آرکیٹیکٹ بننا چاہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں شاپنگ کرنا پسند کرتی ہوں اور ساڑھیاں خریدوں گی۔ ’مجھے بچپن سے ہی ساڑھی پہننے کا شوق تھا۔ میں اپنی بڑی بہن کی ساڑھی اونچی ایڑھی والی جوتی کے ساتھ پہن کر گھر میں چلتی پھرتی تھی اور جب ساڑھی پھٹ جاتی تو میری بہن مجھے کہتی کہ تم نے اس کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پرانے گانے والوں میں بیگم اختر بہت پسند تھیں۔

پاکستان کی غزل گو نے کہا کہ ہندوستان آ کر ان کی کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہاں پر سریلا پن بہت ہے‘۔

66کہانی چاہیے
انوپم کھیرکو پاکستانی کہانی کی تلاش
66زلزلہ زدگان کیلیےچندہ
انسانی ہمدردی سرحدوں سے بالاتر: منیشا
66سونیا کی تاج محل
نورجہاں کی پوتی سونیا کی فلم مکمل
66امدادی کنسرٹ
بالی وڈ فنکاروں کی زلزلہ زدگان کی مدد کی کوشش
اسی بارے میں
جاوید شیخ کی بھارتی فلم تیار
15 November, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد