BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 December, 2005, 19:18 GMT 00:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینسر کے آٹھ سالہ مریض کی خواہش: شاہ رخ سے ملاقات

یوسف نور اور شاہ رخ خان
یوسف چھ سال کی عمر سے شاہ رخ کی ہر فلم دیکھتا ہے
ہالینڈ کا رہائشی آٹھ سالہ یوسف نور طویل سفر طے کر کے بولی وڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے آیا ہے۔

خون کے کینسر میں مبتلا یہ معصوم بچہ زندگی جینے کی جنگ لڑ رہا ہے ۔اس کے گھر والے اس کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اسی لیے جب یوسف نے اپنے چہیتے ہیرو شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو گھر والے اسے نظر انداز نہ کر سکے۔

ممبئی میں غیر سرکاری تنظیم ’میک اے وش فاؤنڈیشن‘ ایسے بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے لیے کام کرتی ہے جو جان لیوا بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ یوسف کے والدین نے ان سے رابطہ قائم کیا اور پھر ملاقات کا وقت طے ہوا۔

یوسف کو شاہ رخ خان بہت پسند ہیں۔ چھ سال کی عمر میں اس نے شاہ رخ کی فلم ’کرن ارجن‘ دیکھی اور ان کا دیوانہ بن گیا۔

جمعہ کی دوپہر جب یوسف اپنے والدین اور بھائی بہن کے ہمراہ شاہ رخ سے ملاقات کے لئے ان کے بنگلے ’منت‘ پر پہنچا تو اس کی آنکھوں کی چمک بڑھ گئی۔

شاہ رخ نے اس سے ہاتھ ملایا اور اسے گلے لگایا۔ ایک کاغذ پر دعا لکھی اوراس کے سر پر ہاتھ رکھ دعا پڑھی اور پھر کہا کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

شاہ رخ نے اس سے پوچھا کہ وہ کیا بننا چاہتا ہے۔ یوسف نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔ شاہ رخ اور یوسف کے درمیان بات چیت میں یوسف کے والد اسمٰعیل نور ترجمان کا کردار ادا کر رہے تھے کیونکہ یوسف صرف ڈچ زبان جانتا ہے۔

یوسف کافی عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ اس دوران اس نے ایک کالج کی تصویر بنائی ہے۔ وہ تصویر اس نے شاہ رخ خان کو بطور تحفہ دی اور اس کے علاوہ یوسف اپنے ساتھ شاہ رخ کے بچوں کے لیے کافی تحائف لے کر آیا تھا۔

یوسف کے جذبات سے شاہ رخ خان بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنی جانب سے یوسف کو سونی ہینڈی کیم کیمرہ دیا۔ شاہ رخ نے یوسف سے ملاقات کے بعد اس موقع پر موجود تنظیم کے ترجمان اور چند صحافیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’ان بچوں سے اور ان کی محبت سے انہیں حوصلہ ملتا ہے‘۔

یوسف کے والد اسمٰعیل نور نے بتایا کہ ان کا بچہ بہت تکلیف سے گزر رہا ہے لیکن وہ بہت ہمت والا ہے۔ اس سے ہمیں ہمت ملتی ہے ورنہ ہم تو اس کی بیماری سے ٹوٹ گئے تھے۔
اسی برس اس کا آپریشن بھی ہوا۔ درد کے اس دور سے گزرنے کے دوران بھی اس نے شکایت نہیں کی۔

میک اے وش فاؤنڈیشن کی ترجمان نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادارے کو یوسف کی خواہش کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے شاہ رخ سے رابطہ قائم کیا اور شاہ رخ نے فوراً وقت دے دیا۔

ترجمان کے مطابق ان کے ادارے کو شہر اور ملک کے کئی مخیر حضرات اس کام کے لئے عطیات دیتے ہیں اور ان کے تعاون سے وہ اس طرح کے بچوں کی خواہشات کو پورا کرتے ہیں۔ اس سے قبل کچھ بچوں نے اپنی خواہش کے مطابق ہوائی جہاز میں سفر بھی کیا تھا۔

66انفیکشن سے بچیں
ماں کے انفیکشن سے بچے کو کینسر کا خدشہ
66بس اتنا سا کام ہے
شاہ رخ کوتمباکونوشی کے خلاف مہم چلانے کی آفر
66’منّت‘ کا تنازعہ
کیا شاہ رخ خان کا بنگلہ آثارِ قدیمہ میں سے ہے؟
اسی بارے میں
بچی اپنی نانی کے پیٹ میں پلی
01 October, 2005 | نیٹ سائنس
سگریٹ کم ہوں یا زیادہ، موت
22 September, 2005 | نیٹ سائنس
زیتون کے استعمال سے درد غائب
04 September, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد