بھارتی تاجر کا عالمی ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے کروڑ پتی تاجر وجیاپت شنگھانیا نے گرم ہوا کے غبارے کو سب سے زیادہ بلندی پر لے جانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 67 سالہ وجیاپت کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کا گرم ہوا کا غبارہ ممبئی سے اڑنے کے دو گھنٹے کے بعد اکیس ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ بلندی کا ریکارڈ سویڈن کے پر لنڈسٹرانڈ کے پاس تھا جنہوں نے 1988 میں غبارے کو انیس ہزار آٹھ سو گیارہ میٹر تک اڑایا تھا۔ وجیاپت کا غبارہ انچاس میٹر لمبا ہے اور اسے اٹھارہ گیس برنر چلاتے ہیں۔
اپنے سفر پر نکلنے سے پہلے وجیاپت نے کہا تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ وجیاپت کے غبارے کے ساتھ ایک پیرا شوٹ لگایا گیا ہے کہ اگر کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو پیرا شوٹ خود بخود غبارے سے الگ ہو جائے۔ وجیاپت شنگھانیا ہندوستان میں کپڑے کے ایک بڑے گروپ ’ریمنڈ‘ کے چئرمین ہیں اور انہوں نے سفر سے پہلے بی بی سی کو بتایا تھا کہ اڑنا ان کے خون میں ہے۔ | اسی بارے میں دلّی میں دنیا کا سب سے لمبا ناچ12 July, 2004 | انڈیا پچانوے سالہ جاپانی: دوڑ کا ریکارڈ21 June, 2005 | کھیل 2004ء پاک بھارت روابط کا سال25 December, 2004 | کھیل جیمی ڈاؤر،ہا کی کے بہترین کھلاڑی 09 December, 2004 | کھیل ’ایرانی ہرکولیس‘ کا نیا ریکارڈ26 August, 2004 | کھیل خاتون کرکٹر کا عالمی ریکارڈ18 March, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||