دلّی میں دنیا کا سب سے لمبا ناچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے دارالحکومت دلّی میں ناچنے والے یہ جاننے کے لیے انتظار کر رہے ہیں کہ پچپن گھنٹے مسلسل ناچنے کے بعد ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل کیا جائےگا یا نہیں۔ جواہرلال نہرو سٹیڈیم میں ہونے والے ناچ میں تیس جوڑوں نے حصہ لیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ میں کلیولینڈ کے نام پر تھا، جہاں ناچ باون گھنٹے تک چلا تھا۔ ناچنے والےجمعہ سے مسلسل ناچ رہے تھے۔ ناچ کے قوانین کے مطابق کم ازکم 75 فیصد ناچنے والوں کا ہر وقت ناچنا ضروری تھا اور ہر آٹھ گھنٹے کے بعد سبھی ناچنے والوں کو پندرہ منٹ کے لیے آرام کرنے کی اجازت تھی۔ تقریب میں حصہ لینے والوں میں کچھ پیشہ ور ناچنے والے بھی شامل تھے۔ دلّی میں ہزاروں افراد نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ لوگوں کو زیادہ خوشی اس لیے بھی تھی کیونکہ یہ ریکارڈ بھارت میں ہی قائم کیا گیا تھا جب 1999 میں ہریانہ میں ہونے والا ایک ناچ پچاس گھنٹے تک چلا تھا۔ ناچ کے پچپن گھنٹے پورے ہونے پر دلّی کے جواہرلال نہرو سٹیڈیم میں خوشی کی لہر دوڈ گئی۔ پارٹی کی ایک ترتیب کار مونا بھٹچاریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے گنیس بک کے اہلکاروں کو تقریب کی ویڈیو ریکارڈنگ بھیج دی ہے اور اب وہ ان کے جواب کے منتظر ہیں۔ گنیس ورلڈ ریکارڈس کی ترجمان کیٹ وائٹ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی صداقت قائم کرنے میں گنیس بک کی انتظامیہ کو تقریباً آٹھ ہفتے لگ ستکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||