’ایرانی ہرکولیس‘ کا نیا ریکارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی ویٹ لفٹر حسین رضا زادہ نے ایک سو پانچ کلوگرام کلاس میں نیا عالمی ریکارڈ کرتے ہوئے دوسری بار اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ ایرانی ہرکولیس کے نام سے جانے جانے والہ حسین رضا زادہ نے چار سال قبل سڈنی اولمپک میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔ رضا زادہ نے کلین اور جرک میں اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دو تریسٹھ عشاریہ پانچ کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے مجموعی طور پر چار سو بہتر عشاریہ پانچ کلوگرام اٹھایا۔
رضا زادہ نے تمغہ وصول کرتے ہوئے ایک ہاتھ میں قرآن پکڑا ہوا تھا۔ رضا زادہ نے کہا کہ اگر ان کی صحت قائم رہی تو وہ پانچ سو کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہیں۔ سڈنی اولمپک میں کامیابی کے بعد ایران میں ایک بنک کی شاخ ان کے نام پر منسوب کی گئی تھی اور ایران کے سابق صدر محمد خاتمی کی طرف سے انہیں تمغہ شجاعت بھی دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||