پچانوے سالہ جاپانی: دوڑ کا ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک پچانوے سالہ جاپانی مرد نے ایک سو میٹر کی دوڑ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کوزے ہاراگوچی نے پچانوے سے ننانوے سال کے مردوں کے مقابلے میں ایک سو میٹر کا فاصلہ بائیس اعشاریہ صفر چار سیکنڈ میں طے کیا۔ اس دوڑ کا پچھلا ریکارڈ چوبیس اعشاریہ صفر ایک سیکنڈ تھا۔ انہوں نے پینسٹھ سال کی عمر میں دوڑنا شروع کیا تھا۔ وہ جاپان کے جنوبی شہر میازاکی میں منعقد ہونے والی اس دوڑ میں حصہ لینے والے واحد فرد تھے۔ ہاراگوچی نے کہا کہ وہ پہلی بار بارش میں دوڑ رہے تھے اور ان کا پورا دھیان اس بات پر تھا کہ کہیں وہ پھسل نہ جائیں۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر کوئی میرے لیے نعرے لگا رہا تھا اس لیے میں سوچتا رہا کہ مجھے گرنا نہیں چاہیے‘۔ ہاراگوچی اس سے پہلے نوّے سے چورانوے سال کےمردوں کی ایک سو میٹر دوڑ میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں جس میں انہوں نے یہ فاصلہ اٹھارہ اعشاریہ صفر آٹھ سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کامیابی کا راز روزانہ ایک گھنٹہ پیدل چلنا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||