BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 November, 2005, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’راجا بھیا‘ پر پوٹا کے تحت مقدمہ

راجہ بھیا
دو برس قبل غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں انکے خلاف پوٹا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا
سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کے ایک وزیر کے خلاف پوٹا یعنی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ جاری رکھنے کاحکم دیا ہے۔

عدالت نے متنازعہ وزیر کو جلد از جلد قانون کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے اور مقدمے کو یو پی کے بجائے دوسری ریاست میں منتقل کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیّا اور انکے خاندان کے چند دیگر افراد پر پوٹا یعنی انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درست ہے اور اسے جاری رہناچاہیےتھا۔

عدالت نے انکے مقدمے کی سماعت یوپی کے بجائے ریاست مدھیہ پردیش منتقل کردی ہے اور انہیں کانپور کی ایک عدالت میں ایک ہفتے کے اندر ہی اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کے کا حکم دیا ہے۔

راجا بھیّا ملائم سنگھ حکومت میں غذاء اور ضروری اشیاء مہیّا کرنے والےمحکمے کے وزیر ہیں۔ دو برس قبل غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں مایا وتی حکومت نے انکے خلاف پوٹا کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ لیکن ملائم سنگھ کی حکومت نے اس مقدمے کو ختم کردیا تھا اور جیل سے رہا ہونے کے بعد انہیں وزارت کے عہدے سے سرفراز کیا گیا تھا۔

حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ایس کے شکلا نامی ایک شخص نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔ معاملے کی سماعت کے بعد کورٹ نے پوٹا کے تحت مقدمہ چلانے کے دوبارہ احکامات دیۓ ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ راجا بھیّا جلد ہی استعفٰی دینے والے ہیں۔

راجا بھیّا کے علاوہ اس کیس میں انکے باپ ادے پرتاپ سنگھ اور انکے ایک رشتے دار بھی شامل ہیں۔ عام طور پر پوٹا کے تحت جب تک مقدمے کی سماعت ختم نہیں ہوتی ملزموں کو قید میں رکھا جاتا ہے۔

راجا بھیّا پر قتل، ڈکیتی اور اغوا جیسے جرائم کے متعدد کیس درج ہیں لیکن پوٹا کیس سے قبل انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ دو برس قبل پولیس نے انکے گھر پر چھاپے مارے تھے اور کئی طرح کے جدید ہتھیاروں کے علاوہ بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

اسی بارے میں
بہار میں سیاستدان قتل
23 January, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد