BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 November, 2005, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہاب الدین دلی میں گرفتار

شہاب الدین
شہاب الدین نے جیل میں رہتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی
پارلیمنٹ کے رکن محمّد شہاب الدین کو دلی میں پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں ان کی سرکاری رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ بہار میں سیوان علاقے سے راشٹریہ جنتادل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ ریاستی پولیس کافی دنوں سے ان کی تلاش میں تھی۔

دلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لیے بہار سے پولیس کی ٹیم آئی تھی اور دلی پولیس نے اس ٹیم کی صرف مدد کی ہے۔ گرفتاری کے بعد جب شہاب الدین کو پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لایا گیا تو وہ صرف لنگی اور بنیان پہنے بیٹھے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

تھانے کے باہر شہاب الدین کے حامیوں کا ایک گروہ ان کی حمایت میں نعرے بازی بھی کر رہا تھا۔

شہاب الدین کے خلاف تقریبا آٹھ مقدمات درج ہیں لیکن پولیس نے ان کے خلاف غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ پولیس کافی دنوں سے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ بچتے رہے تھے۔

اس سے پہلے جب پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا تب بھی بہار کی پولیس دلی آئی تھی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی تھی۔ لیکن اس درمیان وہ ذرائع ابلاغ سے اکثر باتیں کرتے رہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی کارروائی کے خلاف عدالت کا سہارا لیں گے۔

فی الوقت بہارمیں اسمبلی کے انتخابات آخری مرحلے میں ہیں ۔ لیکن اسکے آغاز میں انتظامیہ نے حکم جاری کیا تھا کہ تمام لوگ اپنا اسلحہ جمع کرا دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہا ب الدین نے اس حکم کی تعمیل نہیں کی تھی اسی لیے انکے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

شہاب الدین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ایک مافیا ڈان کی طرح ہیں جن سے لوگ بہت ڈرتے ہیں اور احترام بھی کرتے ہیں۔وہ اکثر کسی نا کسی تنازعے میں گھرے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انتخابات کے دوران انتخابی کمیشن نے ان پر ووٹ ڈالنے کی پابندی عائد کر دی تھی اور انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے انتخاب جیتا تھا۔

لالو پرساد یادو کی جماعت راشٹریہ جنتادل کے وہ ایک اہم رکن ہیں اور تقریباً سبھی مواقع پر انہیں لالو کی حمایت حاصل رہتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد