BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک اور رکن پارلیمنٹ جیل میں

ملائم سنگھ یادو
ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی کے رکن جیل میں ہیں
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمینٹ عتیق احمد نے راجو پال قتل معاملے میں اپنے آپ کو عدالت کے حوالے کردیا ہے۔

انہیں چودہ روز کے لیے عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔اس دوران عتیق احمد نینی جیل میں رہیں گے۔

عتیق احمد نے ہفتے کے روز الٰہ آباد کی مقامی عدالت میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ایم عباسی کے سامنے اپنے آپ کو پیش کیا۔

یوپی میں بہوجن سماج پارٹی کے ایک رکن اسمبلی راجو پال کو گزشتہ دنوں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عتیق احمد کے بھائی اشرف کو پولیس نےستائیس جنوری کوگرفتار کیا تھا۔

دونوں بھائی عدالتی تحویل کے تحت فی الوقت نینی جیل میں قید ہیں۔

راجو پال قتل کیس میں پولیس نے اشرف کو لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ جب تک عتیق کے خلاف ثبوت نہیں ملتا انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا۔

اس سلسلے میں پولیس نے دو مزید مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں جنہوں نے گولی چلائی تھی۔

بہوجن سماج پارٹی کے مقتول رکن اسمبلی نے گزشتہ انتخابات میں عتیق احمد کے بھائی اشرف کو شکست دی تھی۔

عتیق احمد کے خلاف پہلے ہی سے قتل اور اغوا جیسے کئی مجرمانہ مقدمات چل رہے ہیں۔

دو رکن ارکان پارلیمان پپّو یادو اور شہاب الدین پہلے ہی جیل میں تھے اور عتیق احمد کے جیل پہنچنے سے انکی تعداد تین ہوگئی ہے۔ یہ سب کے سب لوک سبھا کے نئے ممبر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد