BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 January, 2005, 02:51 GMT 07:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو سالم: بھارت کو حوالگی کا حکم
ابو سالم
ابو سلیم انصاری عرف ابو سالم انصاری اور ان کی ساتھی مونیکا بیدی
بھارتی حکام کے مطابق پرتگال کی سپریم کورٹ نے بھارت کے حوالے نہ کیے جانے کے بارے ابو سالم انصاری کی یہ اپیل مسترد کردی ہے۔ تاہم اب بھی وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

ابو سلیم انصاری، جنہیں ابو سالم انصاری کے طور پر جانا جاتا ہے، بھارت کے انتہائی مطلوب افراد میں شامل ہیں۔

پولیس ان سے ممبئی میں انیس سوترانوے میں ہونے والے بم دھماکوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ ان دھماکوں میں اڑھائی سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئےتھے۔

پرتگال کی لِسبن ہائی کورٹ نے ابو سالم کو بھارت کے حوالے کرنے کا حکم اس سے پہلے بھی دیا تھا لیکن ابو سالم نے اس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے اس کیس کو واپس ہائی کورٹ کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت پھر سے فیصلہ کرے۔

پرتگالی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے سے قبل بھارتی حکام سے کہا تھا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ ابو سالم کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔ جس کے بعد بھارت نے ابو سالم کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

اس سے قبل بھارتی حکام ابو سالم کی ساتھی سابق بھارتی ادارکارہ مونیکا بیدی کو بھارت کے حوالے کیے جانے کا حکم حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

مونیکا بیدی، ابو سالم کے ساتھ پرتگال میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور جعلسازی کرنے کے الزامات کے تحت دو ہزار تین میں گرفتار ہوئی تھیں اور انہیں جیل کی سزا دی گئی تھی۔

مونیکا کی حوالگی کے حکم کے موقعہ پر بھارتی حکام نے توقع ظاہر کی تھی کہ ’ایسا فیصلہ ابو سالم کے بارے میں بھی ہوگا۔‘

یوروپی یونین کےملک اپنے ملک میں گرفتار ہونے والے کسی بھی شخص کو عدالتی کارروائی کے لیے کسی ایسے ملک کے حوالے نہیں کرتے جہاں انہیں سزائے موت دی جا سکتی ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد