| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابوسالم کو پرتگال میں سزا
پرتگال کی ایک عدالت نے ہندوستان کے ایک سب سے مطلوب شخص کو جعلی شناختی دستاویزات استعمال کرنے اور اپنی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے کے الزام میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ابوسالم پرتگال سے ہندوستان بھیجی جانے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا جہاں اسے سن انیس سو ترانوے میں بمبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کا ایک بڑا ملزم تصور کیا جا رہا ہے۔ ان بم دھماکوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابو سالم کی ساتھی مونیکا بیدی کو، بھارتی فلمی صنعت کا ایک جانا پہچانا نام رہ چکی ہے، جعلی دستاویزات استعمال کرنے کا مرتکب پایا گیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جمعہ کے روز ہونے والے عدالتی فیصلے کے بعد ہندوستانی کے تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ابوسالم اور ان ساتھی مونیکا بیدی کی ہندوستان منتقلی کے لئے قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ ابو سالم نے بمبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے سے یکسر انکار کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||