منڈا، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد نے ملک کی شمالی ریاست جھارکھنڈ کی ریاستی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اکیاسی ارکان کی اسمبلی میں ریاستی وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کے حق میں 40 ووٹ پڑے اور صرف 38 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیئے۔ ارجن منڈا کو یہ قیادت مسٹر شیبو سورین نے سونپی ہے جو کانگریس کی اتحادی جماعت کے رہنما ہیں اور جنہوں نے ریاستی اسمبلی میں ہنگامے کے بعد جمعہ کو استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ وہ اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت نہیں کر سکے تھے۔ ریاستی گورنر کی جانب سے انہیں حکومت سازی کی دعوت دینے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ جھار کھنڈ میں اس سیاسی اتھل پتھل سے وزیراعظم منموہن سنگھ، سونیا گاندھی اور کانگریس کی خاصی سبکی ہوئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||