BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 October, 2005, 01:35 GMT 06:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مراکز منگل سے کام کر سکتے ہیں

زلزلہ زدگان کے کیمپ
لائن آف کنٹرول اب لائن آف کونٹیکٹ کا کام کرے گی
پاکستان اور بھارت زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے آر پار نقل و حرکت کے منصوبے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

چند روز پہلے پاکستان کے فوجی صدر جنرل مشرف نے لائن آف کنٹرول کے آر پار نقل و حرکت آسان بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

حالیہ تجویز لائن آف کنٹرول پر اہم جگہوں پر امدادی کیمپ لگانے کی ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ تیار ہیں اور اگر پاکستان نے منظوری دے دی تو وہ منگل سے کام شروع کر دیں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگار سنجے داس گپتا کا کہنا ہے کہ اگر کیمپوں نے کام شروع کر دیا تو خوراک، پینے کا پانی اور ٹینٹوں جیسی اہم ضروری چیزیں لائن آف کنٹرول کے پار سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں آسانی سے بھیجی جا سکتی ہیں۔

اس طرح لائن آف کنٹرول اب لائن آف کونٹیکٹ کا کام کرے گی۔

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تین مقامات پر کشمیریوں کے لیے امدادی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ زلزلے کے بعد کشمیر میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری اس سفارتی مقابلے کے ہی سلسلے میں پاکستان نے یہ سہولت پانچ مقامات پر دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تجویز کے مطابق تین مراکز کھولنے کی تیاری مکمل کرچکی ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان ہیمنت جونیجہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم مقررہ تاریخ تک سب تیاری مکمل کر لیں گے۔ ہم مقررہ تاریخ تک نقل و حرکت کے ان مراکز پر ضرورت کے مطابق بنیادی ڈھانچہ مکمل کر لیں گے‘۔

مظفر آباد
امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ دو لاکھ ٹینٹوں کی ابھی بھی اشد ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان ان علاقوں تک لے کے شہری انتظامیہ آئے گی اور اس کے آگے اس کا انتظام فوج سنبھال لے گی۔

بھارت کے زیرِ انتظام چند علیحدگی پسند گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے اور اس طرح کے مزید امدادی کیمپوں کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل دِلّی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سہولت کی بنیاد پر ایل او سی پر تینوں مقامات منتخب کیے گیے ہیں۔

مسٹر سرنا نے کہا کہ ’حکومت نے اوڑی میں امن پول کے پاس کمان پوسٹ پر، ٹنگڈار میں ٹتھوال کے پاس اور پونچھ میں چکّن دباغ کے پاس امدادی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مقامات پر زلزلے سے متاثرہ سرحد پار کے لوگوں کو طبّی سہولیات کے ساتھ دیگر امدادی اشیا فراہم کی جائیں گی‘۔

مسٹر سرنا نے مزید کہا کہ ان مراکز کو پچیس اکتوبر تک کام کے لیے تیار کر دیا جائیگا اور آنے والوں کو طبّی سہولیات، غذائیں، پانی اور عارضی طور پر رہائشی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ لیکن انہوں نے سرحد پار سے آنے والوں کے لیے بعض شرائط بھی پیش کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مرکز پر سرحد پار سے آنے والوں سے ضروری تفتیش کی جائيگی۔ وہ دن کی روشنی میں آئیں گے اور علاج و امداد کے بعد انہیں واپس جانا ہوگا۔ ہندوستانی شہریوں کو بھی ان مقامات پر اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔ یہ ایک نئی تجویز ہے اور پاکستان کی رضامندی کے بغیر اس پر عمل ممکن نہیں ہے اور ہمیں ان کے جواب کا انتظار ہے‘۔

66نصف ماہ گزر گیا
زلزلے کے پندرہ دن بعد کیا ہو رہا ہے: تصاویر
66خیمے کہاں گئے؟
خیمے تقسیم کی بجائے ذخیرہ کیے جا رہے ہیں
66دور کے لوگ
ایل او سی کے پار سے جلد امداد کے منتظر
66فوجی پرچیاں
امداد کی تقسیم پر لوگ کیا کہتے ہیں
اسی بارے میں
حریت خوش، جماعت معترض
19 October, 2005 | پاکستان
پیشکش خوش آئند ہے: میر واعظ
18 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد