 | | | حریت رہمناؤں نے مشرف کی لائن آف کنٹرول کھولنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا تھا |
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک علیحدگی پسند رہنما نے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو کشمیر میں آنے والے زلزلے پر سیاست کرنے اور زلزلہ زدگان کو نظر انداز کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما عمر فاروق نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زلزلہ زدگان کے لیے عالمی امداد حاصل کرنے کے بجائے پاکستان کے ساتھ سیاست میں الجھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاسی کشمکش میں دونوں حکومتوں نے خطے کے لوگوں کو متحدہ کرنے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا ایک سنہری موقع ضائع کر دیا ہے۔ |