BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 June, 2005, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارگل سکردو سڑک پرمذا کرات

News image
بھارت نے کارگل سکردو سڑک کامعاملہ پاکستان کےساتھ اٹھایا ہے
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کارگل کو بلتستان اور گلگت کے ساتھ ملانے والی کارگل سکردو سڑک کھولنے کامعاملہ پاکستان حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ جو مذاکراتی عمل شروع کر رکھا ہے اس کا مقصد باہمی تنازعات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔

وزیراعظم من مو ہن سنگھ نے جو کہ کل سے جموں وکشمیر میں لداخ کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ ہفتے کو کارگل میں ایک پن بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں انھوں نے کارگل کا ذ کر کیا جس کے دوران کارگل کےعام لوگوں کو جان و مال کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے خطرے پھر نہ آئیں اس لیے بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔ مذاکرات کا مقصد آپس کے جھگڑے ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔

دریں اثناء بھارتی وزیراعظم اتوار کو سیاچن گلیشیر کا دورہ کریں گے۔ من موہن
سنگھ پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جو دنیا کے سب سے اونچے محاذ جنگ
سیاچن پر جائیں گے ۔وہ وہاں پر تعینات فوجیوں سے خطاب کرینگے
اور علاقے کا ہوائی سروے بھی کرینگے۔

حال ہی میں بھارت اور پاکستان کےحکام نے سیاچن تنازعے کے حل کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی تھی۔ بات چیت کے دوران ہی ہندوستانی وزیراعظم نے سیاچن کو فوج سے پوری طرح خالی کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر فریقین میں اتفاق ہوجائے تو فوجیں ہٹائی جاسکتی ہیں۔ لیکن اسلام آباد میں ہوئی بات چیت کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔

ساڑھے پانچ ہزار میڑ سے زیادہ اونچی سیا چن کی ان پہاڑیوں پر دونوں جانب کی فوجیں تعینات ہیں۔ یہاں باہمی تصادم میں ہزاروں فوجی مارے گئے ہیں اور شدید سردی اور خراب موسم کے سبب بھی بہت سے جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں ہی ملک جانتےہیں کہ ان پہاڑیوں پر فوج کی تعیناتی سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔اور ان کی خواہش ہے کہ اسکا تصفیہ ہوجائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد