وزیراعظم نے مایوس کیا: نائیڈو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وینکیّا نائیڈو نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے قوم سے پہلے خطاب کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ وہ جنوبی شہر مدراس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں عوام کو یہ نہیں بتایا کہ ان کے پاس ملکی مسائل کا کیا حل موجود ہے۔ من موہن سنگھ نے جمعرات کو قومی ذرائع ابلاغ پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ عوامی امنگوں کے مطابق سرکاری اداروں میں اصلاحات نافذ کریں گے۔ نائیڈو نے وزیراعظم کی تقریر کے ایک فقرے پر، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومتیں عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں، تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری کانگریس پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ ہی پچاس برس سے زیادہ ملک پر حکمراں رہی ہے۔ نائیڈو نے ان اخباری اطلاعات کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بی جے پی کے اندر اختلافات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور سابق وزیراعظم اس کے سب سے قدآور رہنما ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||