سرحدپار پاکستانی لباس کی مقبولیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی دارالحکومت دِلّی میں پاکستانی لباس اور کپڑوں کی مقبولیت روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی کپڑے، انکی کڑھائی اور وہاں کے شلوار قمیض ان دنوں دِلّی کے تقریباً سبھی مشہور بازاروں میں نظر آرہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاکستانی کپڑے ہندوستان میں مقبول تھے لیکن دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری کے بعد ان کپڑوں کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ہندوستانی ملبوسات میں اگر ساڑھی پوری دنیا میں ہندوستان کو ایک خصوصی پہچان دیتی ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان کے مختلف انداز کے شلوار کرتے اور ان کی کشیدہ کاری انہیں منفرد بنا دیتی ہے۔ کپڑوں کے شوخ رنگ ، ہاتھ کی کڑھائی اور خصوصی انداز لباس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’دونوں ممالک کے موسم اور انکی تہذیب ایک ہے اس لئے کپڑے ، رنگ اورانکی کڑھائی کے لئے لوگوں کی پسند میں بھی زیادہ فرق نہیں ہے، فرق صرف ان کے سلائی کے ڈھنگ میں ہوتا ہے‘۔ فرناز احمد نے بتایا کہ پاکستان ہی کی طرح ہندوستان میں بھی گرمیوں میں ’سوِس وائل‘ اور ’شیفان‘ پسند کیا جاتا ہے اور سردیوں کے موسم میں لوگ کھدّر پہننا پسند کرتے ہیں۔
ہندستانی لباس میں لکھنؤ چکنکاری اور بنگال کا کانتھا جیسی کشیدہ کاری جو پاکستان میں نہیں ملتی فرناز کے پسندیدہ کپڑے ہیں۔ پاکستانی کپڑوں کی مقبولیت کے بارے میں مشہور ہندوستانی فیشن ڈیزائنر رینا ڈھا کا کہتی ہیں کہ آنے والے وقت میں ہندستان میں پاکستانی فیشن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں زیادہ تر لوگ شلوار قمیض پہنتے ہیں اسی وجہ سے وہاں کی فیشن انڈسٹری نے ان میں مختلف تجربات کیے ہیں جس کے سبب پاکستانی شلوار قمیض کی کڑھائی انکی سلائی اور انداز میں مختلف قسمیں دیکھنے کو ملتی ہیں‘۔ تتیش کلکتہ سے دلی آئی ہيں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی سوٹوں کاانداز کافی پسند آیا۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کے لباس کلکتہ میں بھی بہت مقبول ہوں گے۔ دِلّی کےمشہور بازار لاجپت نگر میں پاکستانی سوٹوں کی کئی مخصوص دکانیں ہیں۔اس میں سے ایک دکان کے مالک سنی کا کہنا ہے کہ ’یوں تو پاکستانی سوٹ گزشتہ چھ سات برسوں سے بازار میں موجود ہیں لیکن دونوں ممالک کے رشتوں میں بہتری کے بعد وہاں سے کپڑے یہاں لانے میں کافی آسانی ہو گئی ہے‘۔ ’ویر زارا‘ جسی بالی ووڈ فلموں اور پاکستانی سیریلز نے بھی پاکستانی لباس کی مقبولیت میں مدد کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||