نیپال کی بھارتی فوجی امداد بحال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق بھارت نے منتخب حکومت کی برطرفی کے بعد بند کی جانے والی نیپال کی فوجی امداد بحال کر دی ہے۔ بھارت کے ایک اخبار ہندو نے نام ظاہر نہ کرنے والے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیپال کو جلد ہی بھارتی ہتھیاروں کی ایک کھیپ وصول ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جکارتہ میں ایشیائی افریقی ملکوں کی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور شاہ گیانندرہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق شاہ گیانندرا نے بھارتی وزیرِاعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ نیپال میں جمہوری عمل کی بحالی کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں اور وقت آنے پر ہنگامی حالات کے تحت نافذ کی جانے والی پابندیاں بھی اٹھا لیں گے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم اور نیپالی شاہ کی اس ملاقات میں شاہ گیانندرا نے جمہوریت کی بحالی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ فروری میں نیپال کے بادشاہ نے منتخب حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||