نازیبا رویے پر انضمام کی سرزنش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے نازیبا رویے پر انضمام الحق کی سخت سرزنش کی ہے۔ انضمام کو ہند پاک سریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر بلاّ پھینکتے دیکھا گیا تھا۔ انضمام الحق نے اپنے رویے پر معذرت طلب کی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کرکٹ سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران انضمام رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ آؤٹ ہونے پر غصے میں انضمام نے اپنا بلاّ زمین پر پھینک دیا تھا۔ آئی سی سی نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا اور انہیں کرکٹ کے سامان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا مرتکب قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے انضمام کو کونسل نے وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔ میچ ریفری کرِس براڈ نے معاملے کی سماعت کے بعد کہا کہ ’بطور کپتان انضمام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ انہیں ایسا کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہیے جس کا ان کی ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر برا اثر پڑے۔‘ ریفری کرِس براڈ نے بتایا کہ انضمام نے اپنے رویے پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے معذرت طلب کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ایسا کوئی واقع پیش نہیں آئے گا۔ اس سے قبل بنگلور ٹیسٹ کے دوران بھی انضمام کے ضرورت سے زیادہ اپیلیں کرنے کو نوٹس میں لیا گیا تھا ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||