BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 April, 2005, 09:29 GMT 14:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتیوں میں ایڈز کا خطرہ زیادہ
بھارت میں ایڈز
عورتوں میں اس جرثومے کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ ہے
ایک نئے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ ایڈز کے جرثومے کے شکار ہندوستانیوں میں مغربی دنیا کے لوگوں کے مقابلے ایڈز ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہندوستانیوں کے جسم میں اس جرثومے کا مقابلہ کرنے کے لئے قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس کے شہریوں میں پانچ ملین سے زیادہ لوگ ایچ آئی وی جرثومے کا شکار ہیں جو جنوبی افریقہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بھارت میں درحقیقت ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

دو سال کے اس جائزے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سائنس دانوں نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 200 لوگوں اور 200 صحت مند لوگوں کا جائزہ لیا ۔

اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر این کے مہرہ نے بی بی سی کو بتایا کےجائزے سے پتہ چلا کہ بھارتیوں میں اس بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے والے جینز کم اور نقصان پہنچانے والے جینز عام طور پر زیاد ہوتے ہیں۔

بھارت ایڈز کی روک تھام کے لئے ٹیکہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ ایک اہم انکشاف ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر یہ جائزہ صحیح ثابت ہوگیا تو اس سے جینز کے مختلف پہلٰوؤں ،ایڈز کے جرثومے اور ایڈز کی تحقیق میں مدد مل سکتی ہے۔

دو سال پہلے امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کونسل نے بتایا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں پانچ سے آٹھ ملین افراد ایچ آئی وی کے جرثومے سے متاثر ہیں اور 2010 تک یہ تعداد 20 سے 25 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں اس جرثومے کا شکار ہونے والے نئے افراد میں 10 سے 25 سال کی عمر کے لوگ ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عورتوں کے اس جرثومے کا شکار ہونے کا اندیشہ زیادہ ہے کیونکہ زیادہ تر شادی شدہ عورتوں کو یہ جرثومہ اپنے شوہر سے ملتا ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد