بوڑھا سینکڑوں میل پیدل سفر پر روانہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اڑسٹھ سالہ برطانوی سکھ بلونت گریوال کینسر اور ایڈز کے مریضوں کے لیے پیسے جمع کرنے کے لیے اڑھائی ہزار میل کے سفر پر پیدل روانہ ہو گئے ہیں۔ بلونت گریوال امرتسر سے بھارت کے جنوبی ترین شہر کنیا کماری تک پیدل جائیں گے۔ انہیں امید ہے کہ اس سفر کے دوران وہ لاکھوں پاؤنڈ جمع کر سکیں گے۔ بلونت گریوال بھارت کی ریاست پنجاب میں نارنگوال میں ہوئے تھے۔ بھارت سےبرطانیہ جا کر انہوں نے ڈینہیم کے علاقے میں پراپرٹی کا کاروبار کیا۔ اب وہ ریٹائرمنٹ سے قبل سینکڑوں میل پیدل چل کر کینسر اور ایڈز کے مریضوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ بلونت گریوال کی کوششوں کے اس سفر کی ابتداء ہی میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وہ اب تک برطانیہ میں رہنے والے بھارتیوں سے تقریباً ایک لاکھ پاؤنڈ جمع کر چکے ہیں۔ گیروال کئی بار لندن میراتھون میں حصہ لے چکے ہیں اور انہیں اعتماد ہے کہ وہ یہ فاصلہ طے کر سکیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||