BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 22:55 GMT 03:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابھی تو میں جوان ہوں
رام چندر ویراپا
رام چندر ویراپا
رام چندر ویرپا کوئی بہت مشہور شخصیت نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی راجا مہا راجا ہیں لیکن ان کے حامی انہیں بہت عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اور کئی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں سب سے بزرگ امیدوار ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق ویرپا کی عمر بانوے برس ہے اور پارلیمان کے لئے وہ ساتویں مرتبہ الیکشن لڑرہے ہیں ۔ ان کا تعلق پسماندہ دلت طبقے سے ہے۔ان کا حلقہ بدر منگلور سے 700 کلو میٹر دور ہے ۔

بدر میں صرف دلت امیدوار ہی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

ویرپا کا کہنا ہے کہ ’اگر لوگوں کی خواہش ہوئی تو ایک بار پھر جیت جاؤں گا‘۔
ویرپا پیدل گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلاتے ہیں۔ چالیس ڈگری درجۂ حرارت میں ہر روز تقریباً دس گھنٹے اتخابی مہم کے لئے باہر رہنا بہت مشکل کام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ریٹائرڈ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا طرزِ زندگی بہت سادہ ہے وہ نہ تو پان کھاتے ہیں نہ شراب اور سگریٹ پیتے ہیں ۔ گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتے ہیں انتخابی مہم کے دوران بھی وہ کھانا کھانے اپنے گھر جاتے ہیں۔

ویراپا خود اپنی عمر کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہ سکتے بدر کے ڈپٹی کمشنر انل کمار کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ کے مطابق ان کی عمر چورانوے برس ہے۔

انل کمار کا کہنا ہے کہ’ہو سکتا ہے کہ وہ اس انتخاب میں سب سے بزرگ امیدوار ہوں لیکن میں اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہ سکتا‘۔

ان کے روز کے کھانے میں مکئ کی روٹی سبزی اور سرخ مرچ کی چٹنی ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پیدا ہوئے یہیں مریں گے اور جب تک انہیں لوگوں کی حمایت حاصل ہے سیاست میں رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد