پڑھ پڑھ کر جیوں گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ایک اڑسٹھ سالہ بزرگ پینتیسویں بار سیکنڈری سکول کے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔ راجستھان کے شیورام یادو سن انیس سو انہتر سے یہ امتحان پاس کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے سیکنڈری سکول کا امتحان پاس کرنے تک شادی نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ یادو نے بی بی سی کو بتایا کہ تعلیم ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں علم ہی کی حکمرانی ہے اور ’اپنے لوگوں میں، معاشرے میں، حکومت میں اور باہر بھی یہ ہی افضل ہے‘۔ یادو نے ابھی تک جتنی بار بھی امتحان دیا ہے وہ ایک مختلف مضمون میں فیل ہوئے ہیں۔ یادو روزانہ تین کلومیٹر کا پیدل فاصلہ طے کر کے سکول جاتے ہیں۔ سکول کے وائس پرنسپل دیوی سنگھ یادو نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلے بار شیورام یادو کو دیکھا تو وہ سمجھے کہ شاید وہ کسی بچے کے ساتھ آئے ہیں۔ ضلع میں محکمہ تعلیم کے تمام اہلکار انہیں جانتے ہیں کہ کیونکہ گزشتہ تین دہائیوں میں وہ ہر امتحانی مرکز میں امتحان دے چکے ہیں۔ شیورام یادو کے ایک دوست نے کہا کہ سب ان کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ بغیر کوئی غلط طریقہ استعمال کئے اپنی محنت سے امتحان پاس کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||