BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 March, 2005, 01:57 GMT 06:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امرتا: بھارت کی نئی حسن کائنات
مس انڈیا
امرتا تھاپڑ جنہیں مس انذیا 2005 منتخب کیا گیا ہے
پونا کی تیئس سالہ امرتا تھاپڑ کو اتوار کو بھارت کی ملکۂ کائنات 2005 منتخب کیا گیا ہے۔

ان کے اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں بیس سالہ سندورا گڈے کو بھارت کی ملکۂ عالم 2005 اور بائیس سالہ نہاریکا سنگھ کو بھارت کی ملکۂ ارض منتخب کیا گیا۔

اس مقابلۂ حسن کے آخری دور میں تیئیس حسینائیں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ مقابلے کی رنگا رنگ تقریب ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں ہوئی۔

امرتا تھاپڑ نے فیشن ڈیزائنگ میں پوسٹ گریجویشن ڈپلوما کیا ہے اور اس کے علاوہ انہیں چارکول سے سکیچ بنانا پسند ہے۔

وہ کک باکسنگ سے بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے حسین ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا ذہن اور کام خوبصورت ہوں۔

نیوزی لینڈ سے مقابلۂ حسن میں حصہ لینے کے لیے آنے والی بیس سالہ سندورا گڈے جنہیں ملکۂ عالم منتخب کیا گیا فارمیسی اور فیزیالوجی میں ڈگریاں رکھتی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ میں بھی ڈپلوما حاصل کیا ہے۔

وہ نیوزی لینڈ میں ایک ٹی وی شو بھی کرتی ہیں۔

اتر آنچل سے مقابلۂ حسن میں شریک ہونے اور ملکۂ ارض منتخب ہونے والی بائیس سالہ نہاریکا سنگھ کئی ویڈیوز اور ٹی وی کمرشل میں کام کر چکی ہیں۔ انہیں کھانا پکانا اور مہم جویانہ کھیل پسند ہیں۔

مقابلۂ حسن
بیس سالہ سندورا گڈے کو بھارت کی ملکۂ عالم 2005 اور بائیس سالہ نہاریکا سنگھ کو بھارت کی ملکۂ ارض منتخب کیا گیا۔

اس مقابلۂ حسن کے کے منصفین میں اداکارہ پوجا بیدی، اداکار سنیل سیٹھی، اداکارہ کرینا کپور، مصنفہ شوبھا دے، صنعت کار آنند مہندرا، ڈیزائنر راکی ایس، سابق مس انڈیا سیلینا جیٹلے، ٹائمز آف انڈیا کے ایڈیٹر جےدیپ بوس اور اولمپک کے سلور میڈلسٹ لیفٹیننٹ کرنل راج یاؤ وردھن راٹھور شامل تھے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد