BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تنوشری دتا دستبرار ہوگئیں
تنوشری دتا
ممبئی کی تنوشری دتا نے جو مِس انڈیا دو ہزار چار قرار پائی تھیں، میڈیا کے شدید دباؤ کے باعث اپنا جیتا ہوا اعزاز واپس کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے دستخطوں کے ساتھ ایک حلفیہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شہر میں ایک فلیٹ کرایے پر لینے کے لئے اپنے آپ کو شادی شدہ کہا تھا۔

خیال ہے کہ تنوشری دتا جو اب تک اخبار نویسوں کے سامنے آنے سے گریز کر رہی تھیں، کسی وقت پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

اس سے پہلے ہفتے کے روز ممبئی میں منعقد ہونے والے حسن کے مقابلے میں پہلی تینوں پوزیشنیں ممبئی کے حصہ میں آئیں۔

بائیس سالہ لکشمی پنڈت مِس انڈیا ورلڈ اور بیس سالہ سیالی بھگت مِس انڈیا ارتھ قرار دی گئیں۔

بھارت کے اخبار ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ستاروں بھری اس رات میں انتیس حسیناؤں نے ’پونڈز فیمینا مِس انڈیا دو ہزار چار مقابلوں میں حصہ لیا۔

News image
(دائیں سے) لکشمی پنڈت، تنوشری دتا اور سیالی بھگت
اخبار کے مطابق اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے چھ ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور اِس میں حصہ لینے والی لڑکیوں کی ہفتوں کی تیاری اور محنت شامل ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلوں میں بنگلور کی لڑکیاں چھائی رہیں تھی جبکہ اس بار ممبئی بازی لے گیا ہے۔

News image
تنوشری دتا

ایجنسی کے مطابق مِس انڈیا دو ہزار چار تنوشری دتا سٹیج اداکاری کرتی ہیں اور ملک کے اندر اور باہر ملک کئی مقابلوں میں کئی شو کر چکی ہیں۔ وہ پونا میں بی کام، سال دوم کی طالبہ ہیں۔

مقابلے کے ججوں میں اداکار مادھاون، سنجے دت، سیف علی، فردین خان، اداکارہ بپاشا باسو، گلوکار سونو نگم، ڈیزائنر ریتو بیری اور ہدایت کار فرح خان شامل تھے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد