افغان حسینہ اور مقابلہ حسن  | | افغان حسینہ بھی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی |
تیس برس بعد کوئی افغان حسینہ پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی مقابلہ حسن میں شریک ہو رہی ہے۔ نومبر کے شروع میں ودا صمد زئی فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ کے مقابلے میں افغانستان کی نمائندگی کریں گی۔ ودا صمد زئی پچیس برس کی ہیں اور سات برس سے امریکہ میں مقیم ہیں۔بدھ کو وہ پہلی مرتبہ مقابلے میں شریک ساٹھ دیگر حسیناؤں کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے سامنے نمودار ہوئیں۔ واضح رہے کہ زہرہ داؤد پہلی مس افغانستان تھیں جنہوں نے انیسں سو بہتّر میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا تھا۔مس ودا صمد زئی مس ارتھ کے مقابلے میں تیراکی کا لباس زیبِ تن کریں گی۔جبکہ طالبان کے دورِ حکومت میں عورت سر تا پا جسم کو پورا ڈھانپے بغیر باہر نہیں آ سکتی تھی۔ |