BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 18:07 GMT 23:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مس انڈیا ورلڈ کا تاج واپس
لکشمی
لکشمی پنڈت، تنوشری دتااور سیالی بھگت
مس انڈیا ورلڈ 2004 منتخب ہونے والی لکشمی پنڈت نے مبینہ شادی کے تنازع کے بعد مس انڈیا کا اعزاز واپس کر دیا ہے۔

مس انڈیا کے مقابلے کا اہتمام کرنے والوں کا اب بھی کہنا ہے کہ وہ لکشمی پنڈت کے بارے اس الزام کی تحقیق کر رہے ہیں کیونکہ اعزاز واپس کرنے کے باوجود انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

لکشمی پنڈت کو چند روز قبل ممبئی میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں انڈیا کی ملکۂ حسن کا اعزاز دیا گیا تھا۔

تاہم اس کے بعد ذرائع ابلاغ میں ایسی اطلاعات شائع ہوئیں جن میں ان خدشات کا اظہار کیا گیا کہ لکشمی پنڈت شادی شدہ ہیں اور ان کی عمر بھی چوبیس سال سے زائد ہے۔

یہ بھی کھلا ہے کہ لکشی پنڈت کو گزشتہ سال بھی ایک مقابلۂ حسن کے لیے نا اہل قرار دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان کے سی وی میں بعض قابلِ اعتراض باتیں تھیں۔

مقابلے کی منتظم مورین واڈیا کا کہنا ہے کہ مس پنڈت گزشتہ سال میگا ماڈل کے مقابلے میں شریک ہونا چاہتی تھیں لیکن ان کی فراہم کردہ اطلاعات کے قابلِ اعتراض ہونے کی وجہ سے انہیں مقابلے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

لکشمی پنڈت کا کہنا ہے کہ ان کا ممبئی سے تعلق ہے اور وہ کلاسیکل رقاص ہیں۔

انہیں ان چھ ہزار لڑکیوں میں سے ملکۂ حسن منتخب کیا گیا تھا جو اس مقابلے کے لیے امیدوار تھیں۔

انہوں نے اپنے دستخطوں کے ساتھ ایک حلفیہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شہر میں ایک فلیٹ کرائے پر لینے کے لئے اپنے آپ کو شادی شدہ کہا تھا۔

اس مقابلے میں بیس سالہ سیالی بھگت مِس انڈیا ارتھ اور تنوشری دتا یونیورس قرار دی گئی تھیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد