لکشمی پنڈت شادی شدہ ہیں؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے مقابلہ حسن ’مس انڈیا‘ کے منتظمیں اس سال مس انڈیا کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے خاتون لکشمی پنڈت کے شادی شدہ ہونے کی خبروں کی تفتیش کررہے ہیں۔ بھارت میں ہونے والے اس مقابلہ حسن میں صرف غیر شادی شدہ لڑاکیاں ہی حصہ لے سکتی ہیں۔ لکشمی پنڈت نے گزشتہ ہفتے ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں مس انڈیا کے مقابلے میں دوسرا اعزاز حاصل کیا تھا۔ لکشمی پنڈت سے پیر کے روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ملاقات ہونے والی تھی لیکن منتظمین نے آخری لمحے پر اس تقریب کو منسوخ کر دیا۔ لکشمی پنڈت کو گزشتہ سال بھی ایک تنازعہ کی بنا پر ایک مقابلےمیں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||