BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 January, 2005, 15:02 GMT 20:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نٹور سنگھ پھر پاکستان آ رہے ہیں
News image
بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ پندرہ فروری سے اٹھارہ فرروری تک ہو گا-

بھارتی وزیر خارجہ نے جولائی 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اپنے دورے کے دوران مسٹر نٹور سنگھ صدر پرویز مشرف، وزیر اعظم شوکت عزیز اور وزیر خارجہ خورشید قصوری سے ملاقات کریں گے۔

بھارتی خارجہ نٹور سنگھ نے اپنے پچھلے دورے کے دوران کہا تھا کہ اسلام آباد کا ماحول بہت پسند آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی کشادہ سڑکوں اور سبزہ زاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نٹور سنگھ نے کہا تھا کہ جب وہ پندرہ برس قبل وزیراعظم راجیو گاندھی کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے تو اس وقت اسلام آباد خاصا مختلف تھا اور ’اب اسلام آباد خاصا تبدیل ہو چکا ہے‘۔

پاکستان بھارت مذاکرات کے متعلق صرف اتنا کہا کہ ’ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں اور دیکھیں کہ چیزیں رفتہ رفتہ کیسے کھلتی ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد