نہرو کےاصول مددگار: نٹور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام متنازعہ مسائل کے حل کے لۓ جواہر لعل نہرو کی مشہورزمانہ پنچشیل یعنی پانچ نکاتی خارجہ پالیسی ایک بہتر فارمولہ ہے انکے مطابق پنچشیل اصولوں سے دونوں ہی ملکوں کے مفاد کا تحفظ ہوگا۔ نٹور سنگھ نے پنچیشیل سے متعلق ایک سمینار میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پنچشیل کے اصولوں پر خارجہ پالیسی کا مطلب ہے ،، ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ ملک کی سلامتی، دونوں جانب سے غیر جارحانہ پالیسی، ایک دوسرے کے معاملے میں مداخلت سے پرہیز ، برابری پر مبنی آپسی مفاد اور امن کے ساتھ دونوں کا وجود برقرار ر ہے ۔ پنچشیل معاہدہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1954 میں چین کے ساتھ کیا تھا جسکا مقصد چین اور ہندوستان کے درمیان رشتوں کو بہتر کرنا تھا۔ دونوں ملک اس پالیسی پر کافی دن تک کام کرتے رہے تھے لیکن 1962 میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے سبب یہ معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔ پنڈت نہرو نے یہ معاہدہ اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم کو بھی پیش کیا تھا مسٹر سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز کے ہندوستان دورے میں صرف ایک ہفتے کا وقت بچا ہے۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ممکن ہے کہ منموہن سنگھ اور شوکت عزیز کے درمیان اس موضوع پر بھی بات چیت ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||