BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 January, 2005, 13:16 GMT 18:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بگلیہار پروجیکٹ پر بات چيت

بگلیہار ڈیم پر بات چیت کے بعد کوئی بیان سامنے نہیں آیا
بگلیہار ڈیم پر بات چیت کے بعد کوئی بیان سامنے نہیں آیا
ہندوستان اور پاکستان کے حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان آبی تنازعات کے حل کے لیے نئ دلی میں بات چیت کی ہے۔ دوروزہ بات چیت کے پہلے مرحلے میں فریقین نے متنازعہ بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں فریقین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گيا ہے۔

بات چیت کے لیے پاکستان سے نو رکنی وفد نئی دلی آیا ہے جس کی قیادت وہاں کے آبی وسائل اور بجلی کے سیکریٹری اشفاق محمود کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کے ہندوستانی ہم منصب وی کے دگل بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مذاکرات سے قبل پاکستانی وفد نے آبی وسائل کے مرکزی وزیر پر یہ رنجن داے منشی سے ملاقات کی تھی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یوں تو آبی تنازع ملک کی تقسیم کے بعد ہی شروع ہوگیا تھا لیکن ساٹھ کی دہائی میں پانی کی تقسیم پر دونوں کے درمیان انڈس واٹر ٹریٹی کے نام سے ایک معاہدہ ہوگیا تھا۔ موجودہ اختلافات کچھ نئے توانائی کے پروجیکٹ کے حوالے سے ہیں۔

ہندوستان کشمیر میں دریاے چناب کے پاس بگلیہار ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کر نا چاہتا ہے۔ لیکن پاکستان نے اس کی ابتدا ہی سے مخالفت کی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس پرجیکٹ کی تعمیر انڈس معاہدے کے خلاف ہے۔ اس کے مطابق جس طرح سے اس پروجیکٹ کی تعمیر ہو رہی ہے اس سے پاکستان کو ہر روز تقریباً آٹھ ہزار کیوسک پانی کا نقصان ہوگا۔ اور نتیجتاً اس کا آب پاشی کا نظام متاثر ہوگا۔

منگل کو ہونے والی بات چیت سے قبل پاکستان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ اس کی آخری کوشش اوراگر یہ معاملہ اس بار بھی بات چیت سے حل نہ ہوا تو وہ انصاف کے لیے عالمی عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹائے گا۔

کشمیر:ماضی،مستقبل
کیا نئے سال میں امنگیں برآئیں گی؟
خفیہ مذاکرات
کشمیر پر ہونے والی پس پردہ کوششوں کی تاریخ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد