بھوپال گیس سانحے پر ہالی وڈ فلم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی ووڈ کے پروڈوسر زیکری کافن نے بیس برس قبل بھوپال میں ہوئے گیس سانحے پر ایک فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مجوزہ فلم کا نام ’ونڈ فال‘ ہوگا۔ اس فلم کا بجٹ پچیس ملین ڈالر ہےاور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے اس میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مسٹر کافن اس سلسلے میں گیس حادثے کی بیسویں برسی پر بھوپال آئے ہوئے تھے۔ پروڈوسر کافن نے بھوپال میں اس پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس موسم خزاں میں ہو گا۔ انہوں کہا کہ اس فلم کے لیے ایشوریہ رائے ان کی پہلی پسند تھیں اور انہوں نے چھ ماہ قبل ہی اس فلم میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ پروڈوسر کے مطابق ’ونڈفال‘ کی زیادہ تر شوٹنگ امریکہ میں ہوگی لیکن فلیش بیک کے ذریعے بھوپال میں زہریلی گیس کےاخراج کے واقعات پیش کیے جائیں گے۔ مسٹر کافن کا کہنا تھا کہ فلم کا مقصدگیس سے متاثرہ افراد کی حالت زار دنیا بھر کے ناظرین کو پیش کرنا ہے تاکہ عام آدمی کو پتہ چل سکے کہ اس طرح کی لاپرواہی کے کتنے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اس فلم کے متعلق ایشوریہ راۓ کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں کو تحریک ملے گی اور وہ جب حقیقت سے آگاہ ہوں گے تو گیس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھی آگے آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی ایک خاتون کے اردگردگھومتی ہے جو اپنے باپ کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اسکا باپ گیس اخراج والی رات کو مینیجر کی حیثیت سے بھوپال شہر میں ڈیوٹی پر تھا۔ ایشوریہ اسی خاتون (یاسمین سنگھ ) کا کردار نبھائیں گی جسکی پرورش امریکہ میں بیورلی ہلز میں ہوئی ہے۔ پروڈوسر کا کہنا تھا کہ کہانی کے مرکزی مرد اداکار کے نام پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن جلد ہی ہالی ووڈ کی ایک مشہور ہستی کا انتخاب کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||