BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 November, 2004, 15:55 GMT 20:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف فارمولے پر غور ممکن ہے‘

قصوری اور نٹور سنگھ
ہندوستان نے کشمیر مسئلے کے حل کے لیے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی حالیہ تجویز پر غور و فکر کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی تجویز اسلام آباد کی جانب سے رسمی طور آنی چاہیے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے ان خیالات کا اظہار یاسرعرفات کے جنازے میں شرکت کے بعد قاہرہ سے واپسی کے وقت صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

مسٹر سنگھ سے جب یہ سوال کیا گيا کہ پاکستان کے صدر پرویز نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف بھارت اور پاکستان کچھ علاقوں کی نشاندھی کرکے اسے فوج سے خالی کراکے آزاد علاقہ تسلیم کرلیا جائے۔ اس علاقے پر دونوں کا مشترک کنٹرول ہو یا پھر اقوام متحدہ کی نگرانی میں دیدیا جاۓ تو اس پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟

نٹور سنگھ نے کہا کہ اس ماہ کے اواخرمیں پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز کے ہندوستان دورے کے وہ منتظر ہیں۔ اور بھارت ان کے ساتھ ان تمام امور پر بامعنی بات چیت کریگا۔

بات چیت کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ انکی نظر میں اقوامتحدہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متنازعہ مسائل حل کرنے میں کوئی خاص رول ادا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خود صدر مشرف نے کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ کی قرار داد اور حق خودارادیت جیسی باتوں کا اب ذکر نہیں کر رہے ہیں۔

ان سے جب حال ہی میں امریکہ کے ایک حاکم رچرڈ آرمیٹیج کے اس بیان کے متعلق پوچھا کیا جس میں انہوں نے صدر مشرف کے بیان کی ستائش کی تھی تو انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوستان کسی تیسرے فریق کو شامل نہیں کریگا۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ امریکہ کی اس معاملے میں دلچسپی کی ہم تعریف کرتے ہیں لیکن اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا ہندوستان کی پالیسی نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد