ہند پاک سرحدی اہلکاروں کی ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور پاکستانی سرحدی محافظوں نے منگل کو بھارتی شہر چنڈی گڑھ میں ایک اعلی سطح کی کانفرنس میں شرکت کی۔اس کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرحد کی گشت سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان رینجرز کی قیادت میجر جنرل جاوید ضیا نے کی جبکہ بھارت کے وفد کی قیادت بارڈر سکیورٹی فورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ای کے مترا کر رہے ہیں ۔ کانفرنس انتہائی سخت انتظامات میں بند دروازوں کے پیچھے ہوئی ۔ موجودہ مذاکرات بات چیت کے اس سالانہ عمل کا حصہ ہے جو طویل عرصے کی کشیدگی کےبعد گزشتہ برس دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ اس کشیدگی کے دوران دونوں ملک کئی مرتبہ جنگ کے دہانے تک پہنچ گئے تھے۔ دونوں جانب کے افسران نے بات چیت کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ تاہم میجر جنرل ضیا نے مذاکرات سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ غلطی سے یا جان بوجھ کر سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کے مسائل کے علاوہ ان مذاکرات میں پاکستان کے اس اعتراض پر بھی بات ہوگی جو اسے بھارت کی جانب سے سرحد پر ایسے تاروں کی باڑھ لگانے پر ہے جن میں برقی رو چھوڑی جایا کرے گی۔ دونوں ملکوں کے افسران کا کہنا ہے کہ موجودہ بات چیت میں انہیں اہم پیش رفت کی توقع ہے کیونکہ دونوں وفود کے کچھ افسران پہلے ہی ملاقاتیں کر کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھی ہم آہنگی پیدا کر چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||