BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 August, 2004, 12:30 GMT 17:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام بم حملہ: تدفین و سوگ
بم حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے
بم حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے
بھارت کی شمالی مشرقی ریاست آسام میں ملک کے یوم آزادی سے ایک دن قبل بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے موقع پر سوگوار خاندانوں کے دردناک مناظر سمانے آئے۔

دھماکے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے جن میں بیشتر یوم آزادی کے موقع پر ایک جلوس میں شریک ہونے والے سکول کے بچے اور ان کی امائیں شامل تھیں۔

تقریب میں بم دھماکہ
اتوار پندرہ اگست کو یو آزادی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

پولیس نے آسام کی علیحدگی پسند تنظیم یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دھماکہ اس نے کرایا ہے۔ ہلاک ہونیوالوں میں دو مقامی سیاست دان بھی شامل ہیں۔

دھماکہ بھارت کے وقت ساڑھے نو بجے آسام کے قصبے کھامجی میں ہوا۔ کھامجی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے چار سو ساٹھ کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نے اپیل کر رکھی تھی کہ بھارت کی یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے ہونے میں اکثریت سکول کے بچوں کی ہے جن کو آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لایا گیا تھا۔ علیحدگی پسند تنظیم، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھارت سے علحیدگی کے لیے 1979 سے کوشش کر رہی ہے۔

علیحدگی کی اس تحریک میں پچھلے دس سالوں میں اب تک دس ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ پورے بھارت میں سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی کی تقریبات کے دوران علیحدگی پسند گروپوں کی ممکنہ تخریبی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

دارالحکومت دہلی کے اوپر ہیلی کاپٹر پرواز کرتے نظر آتے ہیں اور 65000 ہزار پولیس اور پیراملٹری فورسز تخریبی کاروائیوں سے نمٹنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد