کشمیر دھماکہ: دو ہلاک تیس زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکام نے بتایا ہے کہ سری نگر میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو شہری ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو دارالحکومت سری نگر کے ڈل گیٹ کے علاقے میں ایک ریڑھی پر رکھا گیا تھا۔ اس علاقے میں عام طور پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت ہوتے ہیں۔ جس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں سے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ کی رہائش گاہ ایک کلومیٹر سے کچھ زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔ دھماکہ کرنے والوں کا مقصد کیا تھا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔ ابھی تک کسی شدت پسند گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||