BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 July, 2004, 14:09 GMT 19:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبہ پر تشدد کے خلاف مظاہرے
ٹارچر کے خلاف مظاہرے
حفاظتی افواج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات نئے نہیں ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر ہندوارا میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کے کچھ ارکان نے دسویں میں پڑھنے والی ایک طالبہ حسینہ کو پچھلے ہفتے گرفتار کیا اور حراست میں انہیں ٹارچر کیا۔

جمعہ کو مقامی سکولوں اور کالج کے طلباء نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جلوس نکالا۔

پولیس کے خلاف مظاہروں میں طلباء کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں شہری بھی شامل تھے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیےلاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔

اطلاعات کے مطابق نو طلباء سمیت پندرہ لوگ اس کارروائی میں زخمی ہو گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد مظاہرین مقامی کالج کے احاطے میں جمع ہو گئے مگر وہاں سے بھی پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے انہیں نکال دیا۔

ہمسایہ گاؤں چوگل میں بھی ایک مظاہرے کو توڑنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

بھارتی افواج نے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ہندوارا کی طرف جا رہے تھے۔

دوسرے علیحدگی پسند رہنما جاوید میر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سرینگر میں سیکریٹریٹ کی طرف جا رہے جلوس کی صدارت کر رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ حسینہ کو پولیس نے ان کے سکول سے پچلے جمعہ کو گرفتار کر لیا تھا۔

ایک مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق حسینہ کو تین گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رکھا گیا جہاں پوچھ گچھ کے دوران انہیں اذیتیں دی گئیں۔

رہا ہونے کے بعد حسینہ کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسینہ تشدد پسندوں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، مگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بے قصور ہیں۔

علیحدگی پسند رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے کام کر نے والی تنظیموں کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ریاستی یونٹ کے نائب صدر عبدل غنی وکیل نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد