بش کی من موہن سنگھ کو مبارکباد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر بش نے بھارت کے نئے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر بش نے آٹھ منٹ بھارتی وزیرِ اعظم سے بات کی جس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر متواتر ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے۔ من موہن سنگھ نے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ بھارت اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کا سلسلہ قائم رکھیں گے۔ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی گزشتہ اتوار وزیراعظم من موہن سنگھ کو مبارکباد کا ٹیلیفون کیا تھا جس میں دونوں رہنماوں نے نہ صرف امن کوششوں کو جاری رکھنے بلکہ انہیں آگے بڑھانے پر زور دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||