من موہن سنگھ نے حلف اٹھالیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے نئے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ہفتہ کی شام دارالحکومت دہلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اور یوں کانگریس آٹھ سال بعد ایک مرتبہ پھر اقتدار میں واپس آگئی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں بھارتی صدر عبدالکلام نے من موہنگھ سے حلف لیا۔ ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے تقریباً ساٹھ وزراء نے بھی حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ ملک کے چودھویں وزیرِ اعظم ہیں اور وہ ملک کے پہلے سکھ وزیر اعظم بھی ہیں۔ اکہتر سالہ من موہن سنگھ تقریب حلف برداری کے دوران ہلکے نیلے رنگ کی سکھ پگڑی اور سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ کمیونشٹ پارٹی کا کوئی نمائندہ نئی کابینہ میں شامل نہیں ہے۔ پانچ مراحل میں طے پانے والے انتخابات کے نہایت حیران کن نتائج کے بعد کانگریس پارٹی منظر عام پر آئی۔ ان انتخابات میں بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ ایک اور حیران کن اقدام میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزارت عظمٰی اختیار کرنے سے انکار کردیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||