ممبئی میں بارش، ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر

،تصویر کا ذریعہReuters
انڈیا کے کاروباری شہر ممبئی میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق جنوبی ایشیا میں مون سون کے بعد حالیہ بارشوں سے ایک کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ نیپال اور بنگلہ دیش میں بارشوں سے 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
منگل کو ممبئی میں ہونے والی بارش کے بعد ٹرینوں کا نظام معطل ہو گیا ہے اور کئی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ شہر بھر میں سکول بند پڑے ہیں۔
بارش کے بعد پانی ایک ہسپتال میں بھی بھر گیا جس کے بعد بچوں کے امراض کا ایک وارڈ خالی کروانا پڑا۔
بارش کے پانی میں پھنسے شہری مدد کے لیے سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
یاد رہے کہ اس سے پہلے ممبئی میں سنہ 2005 میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آیا تھا جس میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
محکمۃ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ممبئی میں موجود بی بی سی کی سرانجانہ تیواری کا کہنا ہے کہ شہر میں سیلابی پانی جمع ہونے کی وجہ ساحلی پٹی پر ہونے والی تعمیرات اور پلاسٹک کی وجہ نکاسی آب کے نالوں کا بند ہونا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
بین الاقوامی امدادی تنظیم آئی ایف آر سی کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ برسوں میں سیلاب جنوبی ایشیا میں بند ترین انسانی بحرانوں کی وجہ بنے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters









