تصاویر میں: انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب، 250 افراد ہلاک

جنوبی ایشیائی ممالک انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیپال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں افراد اب بھی سیلاب میں پھنسے ہوئے جبکہ حکام کو متاثرہ افراد تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زیرنظر تصویر میں نیپال کے ضلع سپتری میں ایک شخص سیلابی پانی سے گزر رہا ہے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ریاست آسام کا علاقہ کلیابور بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے ۔ حالیہ سیلاب سے انڈیا کے شمال مشرقی علاقوں میں کم از کم ایک کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیپال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیپال کے علاقے جنکپور کے قریب سیلاب کا فضائی منظر۔ نیپال میں سیلاب سے کئی اہم شاہراہیں اور پل بہہ گئے ہیں جس کی وجہ سے حکام کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بنگلہ دیش

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے شمالی ضلع کری گرام میں ایک گھر کے کنارے کھڑے افراد سیلابی پانی کے اترنے کے منتظر ہیں۔ بنگلہ میں تمام بڑے دریاؤں میں بارشوں کے بعد پانی خطرناک سطح تک بلند ہے۔
تری پورہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
نیپال

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیپال کے ضلع برگنج پرسا میں رہائشی سیلابی علاقوں میں مدد کے منتظر ہیں۔