BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 February, 2006, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دل کے لیئے‘ بالی وڈ سٹائل فلم
رومینا
رومینا کو امید ہے کہ اس فلم سے صحت کا پیغام لوگوں تک موثر انداز میں پہنچایا جاسکے گا
بھارت سے تعلق رکھنے والی رومینا گجرال کے والدین جب دل کے مرض میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے ایسے ہی دوسرے مریضوں تک صحت کا پیغام پہنچانے کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے اس موضوع پر بالی وڈ سٹائل کی ایک فلم لکھ ڈالی۔

’دل کی باتیں‘ روبی نامی لڑکی کی کہانی ہے جس کے والد کو اس کی مہندی والے دن دل کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ روبی کہتی ہیں کہ جب تک اس کے والدین صحتیاب نہیں ہوتے وہ شادی نہیں کریں گی۔

پھر وہ کارڈیالوجسٹ کی مدد سے اپنے کھانوں میں گھی کی جگہ زیتون کا تیل متعارف کرواتی ہیں اور ساتھ ہی ورزش پر زور دیتی ہیں۔

ڈاکٹر رومینا نے اس فلم میں اپنے والدین ہی کو اصل کردار دیئے ہیں۔ رومینا کا کہنا ہے کہ ’دل کی باتیں‘ فلم میں اگرچہ مزاح کا عنصر ہے تاہم اس سے لوگوں تک نہایت سنجیدہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر رومینا کہتی ہیں کہ وہ اس فلم کے ذریعے لوگوں میں دل کی بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنا چاہتی تھیں۔

برطانیہ میں مقیم ایشین نژاد افراد کے دل کے مرض سے ہلاک ہونے کے امکانات دیگر افراد کی نسبت پچاس فیصد زیادہ ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ چکنائی والی غزا ہے۔

رومینا گجرال کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کو دل کےمرض کی تشخیص 40 کے پیٹھے میں ہوئی جوکہ کافی حیرت انگیز ہے، ’کیونکہ میری والدہ دیکھنے میں بالکل دبلی پتلی ہیں‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے زندگی بھر تلے ہوئے چکنے کھانے کافی زیادہ کھائے ہیں۔ ’انہیں سموسے اور چکنی غذائیں کھانے کی عادت تھی جوکہ جنوبی ایشیاء کی عمومی غزا ہے‘۔

یہ خاندان اب بھی اپنا روایتی کھانا کھاتا ہے تاہم اس میں نقصان دہ اجزاء کو صحت افزا چیزوں سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ فلم اگلے ماہ کے آغاز میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کو ساؤتھ ایشین ہیلتھ فاؤنڈیشن نے کمیشن کیا ہے اور رومینا کو امید ہے کہ اس فلم سے صحت کا پیغام لوگوں تک موثر انداز میں پہنچایا جاسکے گا۔

اسی بارے میں
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد