ریسلر: وینس میلے کی بہترین فلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہدایتکار ڈیرن ارونوسکی کی فلم ’ریسلر‘ نے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ فلمی میلے میں بہترین فلم کا ’گولڈن لوائن‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اور ’سنہرے شیر‘ کو حاصل کرنے کے لیے جاپانی ہدایتکاروں ٹکیشی یٹانو اور ہیاؤ میاساکی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم یہ اعزاز ارونوسکی کی فلم کے حصے میں آیا۔ ’ریسلر‘ ایک پہلوان کی کہانی ہے اور اس میں اداکار مکی رورک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ رورک کی شاندار کارکردگی کی بناء پر انہیں بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے بھی ایک مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ فلمی میلے کے دوران ناظرین اور ناقدین دونوں نے ہی اس فلم کو بہت سراہا تھا۔ وینس فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکار کا اعزاز روس کے ایلکسی جرمن جونیئر نے اپنی فلم ’پیپر سولجر‘ کے لیے حاصل کیا۔ فلمی میلے میں اٹلی کے سلویو اورلینڈو کو بہترین اداکار جبکہ اٹلی کی ہی ڈومینک بلانک کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گیارہ دن تک جاری رہنے والے وینس فلمی میلے میں اس برس اکیس فلمیں شریک تھیں۔ وینس فلم فیسٹیول میں اس برس ترکی اور ایتھوپیا جیسے ممالک بھی فلمیں آئی تھیں۔ | اسی بارے میں وینس میں فلمی میلے کا آغاز28 August, 2008 | فن فنکار وینس فلم فسٹیول: مرین بہترین اداکارہ10 September, 2006 | فن فنکار وینس: ملکہ برطانیہ پر فلم 03 September, 2006 | فن فنکار اولیور سٹون کی ہالی وڈ پر تنقید02 September, 2006 | فن فنکار اینگ لی اور ان کی فلم بہترین12 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||