وینس میں فلمی میلے کا آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں جارج کلونی اور بریڈ پٹ کی فلم’ برن آفٹر ریڈنگ‘ کے نمائش سے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ فلمی میلہ شروع ہو گیا ہے۔ وینس فلمی میلے میں اس برس اکیس فلمیں شریک ہیں اور ان کے درمیان بہترین فلم کو دیے جانے والے’گولڈن لوائن‘ یا ’سنہرے شیر‘ ایوارڈ کے لیے مقابلہ ہوگا۔ جمعرات کو میلے میں اپنی فلم کی نمائش سے قبل اداکار بریڈ پٹ نے گزشتہ برس اسی فلمی میلے میں انہیں ملنے والا بہترین اداکار کا ایوارڈ وصول کیا۔ گزشتہ برس پٹ کو یہ ایوارڈ فلم’ اسیسینیشن آف جیسی جیمز‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا تھا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد بریڈ پٹ کا کہنا تھا کہ’ میرے لیے گزشتہ برس یہ ایوارڈ جیتنا ایک اعزاز تھا اور اس برس اسے وصول کرنا بھی ایک اعزاز ہے‘۔ وینس فلم فیسٹیول میں اس برس ترکی اور ایتھوپیا سے بھی فلمیں آئی ہیں تاہم ’سنہرے شیر‘ کو حاصل کرنے کے لیے جاپانی ہدایتکاروں ٹکیشی کیٹانو اور ہیاؤ میاساکی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹکیشی اس میلے میں اپنی فلم’ایچلیز اینڈ دا ٹارٹس‘ جبکہ میاؤ اپنی اینیمیڈ فلم ’ پونیو آن دا کلف بائی دا سی‘ لے کر آئے ہیں۔’گولڈن لوائن‘ ایوارڈ جیتنے والی فلم کا اعلان چھ ستمبر کو کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں وینس فلم فسٹیول: مرین بہترین اداکارہ10 September, 2006 | فن فنکار وینس: ملکہ برطانیہ پر فلم 03 September, 2006 | فن فنکار اولیور سٹون کی ہالی وڈ پر تنقید02 September, 2006 | فن فنکار اینگ لی اور ان کی فلم بہترین12 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||