وینس فلم فسٹیول: مرین بہترین اداکارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وینس فلم فسٹیول میں فلم ’دی کوئین‘ میں عمدہ اداکاری پر ہیلن مرین کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی 1997 میں شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے حالات و واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ ہیلن نے اس فلم میں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے۔ بین افلیک کو ان کی فلم ’ہالی وڈ لینڈ‘ میں اچھی اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس فلم میں سابق امریکی اداکار جارج ریوز کا کردار ادا کیا ہے جنہوں نے 1950 میں سپر مین کا رول نبھایا تھا۔ چینی فلم ’سٹل لائیف‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔ اداکارہ ہیلن کو یہ ایوارڈ انہیں ’ایمی‘ ایوارڈ ملنے کے صرف دو ہفتوں بعد ہی ملا ہے۔ یہ ایوارڈ امریکی آسکر ایوارڈ کے برابر ہے۔ اکسٹھ سالہ اداکارہ کو وینس کی اس ایوارڈ کی تقریب میں ’ہر ہائی نیس‘ مرین ہیلن کہہ کر متعارف کرایا گیا۔ ایوارڈ پانے کے بعد ہیلن نے کہا کہ ’اپنی فلم کو ابتدائی مرحلے پر دیکھنا کافی مشکل لگا مگر جب فلم کو وینس فلم فسٹیول کے لیئے چنا گیا تو بہت ہی نا قابل یقین لگا۔ میں توصرف فلم کی ڈی این اے ہوں جبکہ اس کی ماں اس کے مصنف پیٹر مورگن اور باپ اس فلم کے ڈائریکٹرسٹیفن فریرز ہیں‘۔ ’دی کوئین‘ اس مقابلے میں شامل کی جانے والی پہلی برطانوی فلم ہے۔ اس فلم کو بہترین ’سکرین پلے‘ کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ چینی فلم’سٹل لائف‘ کو چھتیس سالہ جیا ژینگ کے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم ایک کان کے مزدور اور نرس کے گرد گھومتی ہے جو اپنے قصبے میں واپس آئے ہیں اور یہ قصبہ ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں کام آنے والا ہے۔ ججوں میں شامل اداکارہ کیتھرین ڈینوو نے اس فلم کو بہت ہی خاص فلم کہہ کر سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس فلم کی کہانی بہت عمدہ ہے اور اس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں کسی بھی معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دیا گیا۔ اس فلم کو بہت خوبصورتی سےفلمایا گیا ہے۔ ہم اس فلم کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے تھے‘۔ لیکن تنقید کرنے والے اس فلم سے کوئی خاص خوش نہیں تھے۔ ’ہالی وڈ بائبل ورائٹی‘ نے کہا کہ یہ اپنے ٹائٹل کے مطابق بہت سست رفتار فلم ہے جس کا پلاٹ تقریباً صفر ہے۔ فرینچ مین الین ریسنیس کو ’ پرائیویٹ فیئرز ان پبلک پلیسز‘ کے لیئے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ ڈارٹ کو سپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ | اسی بارے میں ماریہ کو ’مس میڈیا‘ کا خطاب09 September, 2006 | فن فنکار ٹام کروز: بچی کی تصاویر شائع07 September, 2006 | فن فنکار شوبز جوڑے کی عدالتی جنگ09 August, 2006 | فن فنکار ملکہ برطانیہ پر فلم وینس فیسٹیول میں03 September, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||