BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 August, 2008, 10:56 GMT 15:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیری پوٹر فلم کی ریلیز میں تاخیر
ہیری پوٹر
فلم رائل فلم پرفارمنس کے لیے منتخب ہوئی ہے
ہیری پوٹر سریز کی نئی فلم ’ہیری پوٹراینڈ ہاف بلڈ پرنس‘ کی ریلیز کی تاریخ آٹھ مہینے آگے بڑھا دی گئی ہے۔ اب یہ فلم سنہ دو ہزار نو کے جولائی کے مہینے میں ریلیز ہو گی۔

اس فلم کی یورپی افتتاحی نمائش سترہ نومبر کو ہونا طے پایا گیا تھا۔

وارنر برادرز سٹوڈیو کے صدر ایلن ہون نے بتایا’یہ فیصلہ اس فلم کو دو ہزار نو ميں سٹوڈیو کے لیے ایک بلاک بسٹر بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے ہالی ووڈ میں اس برس ہوئی سکرپٹ رائٹرز کی ہڑتال کو بھی اس تاخیر کے لیے ذمےدار ٹھہرایا ہے۔ اس ہڑتال کے سبب ہالی ووڈ کو کافی نقصان ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا ’ فلم پورے طور پر مکمل ہو چکی ہے اور اپنے مقررہ وقت پر بنی ہے۔‘

سٹوڈیو کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ بچوں میں بے حد مقبول افسانوی ناول ہیری پوٹر کی پانچویں اور چھٹی کتاب کے ریلیز ہونے اور اس پر مبنی فلم کے درمیان دو برس کا وقفہ آجائے گا۔

اس فلم میں پچھلی فلموں کی طرح ڈینیئل ریکلف، ایما واٹسن اور روپرٹ گرِنٹ ہیں۔

ہیری پوٹر کی آخری فلم نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں چار سو ستر ملین پاؤنڈ کمائے تھے۔

لیکن وہيں اس فیصلے کے بعد شائقین کا اس سریز کی اگلی فلم ’ہیری پوٹراینڈ دا ڈتھلی ہالو‘ اور ’ ہاف بلڈ پرنس‘ کے درمیان انتظار کم ہو جائے گا۔

’ہیری پاٹر اینڈ دا ڈتھلی ہالو‘ میں ڈینئل ریڈ کلف، روپرٹ گرانٹ اور ایما واٹسن اداکاری کر رہے ہیں۔

اس فلم کی ریلیز کی عارضی تاریخ نومبر 2010 بتائی گئی ہے۔

ہیری پاٹر اینڈ دا ہالف بلڈ پرنس کو اس برس کے شاہی فلم پرفارمنس کے لیے منتخب کیا گیا تھا جو 17 نومبر کو ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال رائل فلم پرفارمنس کو فلم برِک لین کے انتخاب پر تنازع کی وجہ سے منسوخ کردیا تھا۔ اس فلم کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس فلم میں برِک لین کے رہائشیوں کو ناخواندہ دکھایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد